مطالبات تسلیم ،پنجاب یونیورسٹی میں پشتون و بلوچ طلباء کا دھرنا ختم

منگل 13 مارچ 2018 22:51

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) عوامی نیشنل پارٹی پنجاب کے ترجمان امیر بہادر خان ہوتی نے پشتون و بلوچ طلباء کے جائز مطالبات کے حوالے سے پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے ملاقات کی ہے ، جس میں وائس چانسلر کی جانب سے پشتون و بلوچ طلباء کے جائز مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کرا دی گئی ، ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہی امیر بہادر خان ہوتی طلباء کو درپیش مسائل کے حوالے سے وائس چانسلر کو آگاہ کیا ، تاہم مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کے بعد پنجاب یونیورسٹی میں پشتون و بلوچ طلباء کا سات روز سے جاری دھرنا عارضی طور پر ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا،۔