ٹی ایم اے تخت نصرتی میں گیس رائلٹی فنڈزکی تحقیقات کاآغاز

منگل 13 مارچ 2018 22:51

کرک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) ٹی ایم اے تخت نصرتی میں گیس رائلٹی فنڈز سے 9کروڑ روپے آبنوشی منصوبوں ٹینڈر کا ریکارڈ صوبائی احتساب کمیشن اور قومی احتساب بیورو نے قبضہ میں لیکر تحقیقات شروع کرد ی۔تفصیلات کے مطابق ٹی ایم اے تحت نصرتی میں ای ٹینڈرنگ میں پہلی مرتبہ پورے صوبے میں دو نمبری کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ذرائع کے مطابق 9کروڑ آبنوشی منصوبوں کے ٹینڈر میں صرف 4ٹھیکیدار مستفید ہوئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کرک نے ٹینڈرز میں مبینہ بے قاعدگیوں کا نوٹس لے کر ٹینڈر منسوح کئے تھے۔ چوری اوپر سے سینہ زوری کے مترادف ٹی ایم او نے ورک آرڈر جاری کئے تھے۔جس کے خلا ف متاثرہ ٹھیکداروں نے صوبائی احتساب کمیشن اور قومی احتساب بیورو کو تحریری درخواستیں برائے تحقیقات دی تھی۔

(جاری ہے)

جس پر متعلقہ اداروں نے تحقیقات کا اغاز کرتے ہوئے ابتدائی تصدیق کے بعد ٹی ایم اے تحت نصرتی میں ڈھیرے ڈال لئے متعلقہ ٹینڈروں کاریکارڈ سمیت دیگر منصوبوں میں مبینہ بے قاعدگیاں بھی ہوئے تھی جس سے قومی خزانے کو کروڑو ں روپے کا ٹیکہ لگایا گیا ہے ذرائع کے مطابق کرپشن سے پردہ چاک ہوجائے گا۔

ذرائع کے مطابق تحقیقاتی اداروںنے ریکارڈ انجینئرنگ سٹاف اور ٹی ایم اُو سے لیکر متعلقہ ٹیکنیکل شعبے کے حوالے کئے ہیں ذرائع کے مطابق عنقریب گرفتاریوں کا بھی امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :