نئی حلقہ بندیاں ، اے این پی نے باقی ماندہ حلقوں کیلئے امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لیں

منگل 13 مارچ 2018 22:51

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی نے نئی حلقہ بندیوں میں ہونے والے ردو بدل کے بعد قومی و صوبائی اسمبلی کے باقی ماندہ حلقوں کیلئے خواہشمند امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں ، اس بات کا فیصلہ باچا خان مرکز میں منعقدہ پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا، جس کی صدارت چیئرمین پارلیمانی بورڈ امیر حیدر خان ہوتی نے کی، درخوستیں مورخہ13مارچ تا31مارچ بمعہ فیس سیکرٹری پارلیمانی بورڈ کے پاس جمع کرائی جا سکیں گی،دریں اثنا قومی و صوبائی اسمبلی کی مخصوص ، خواتین اور اقلیت کی نشستوں کیلئے بھی خواہشمند امیدوار اپنی درخواستیں مقررہ تواریخ کے دوران جمع کرا سکتے ہیں ، تاہم واضح رہے کہ جن امیدواروں نے اس سے قبل درخواستیں جمع کرائی ہیں انہیں دوبارہ درخواست دینے کی ضرورت نہیں،باقی رہ جانے والے حلقوں میں پی کی1چترال، پی کی4سوات، پی کی8سوات، پی کی11اپر دیر، پی کی13لوئر دیر ،پی کی15لوئر دیر، پی کی25کوہستان ، پی کی26کوہستان،پی کی27کوہستان،پی کی30،31اور33مانسہرہ ، پی کے 36،37اور 38ایبٹ آباد،پی کی40ہری پور، پی کی43صوابی ، پی کی50مردان، پی کی56اور60چارسدہ،پی کی63نوشہرہ ، پی کی68،71،72ا،73،77اورپی کی79پشاور ، پی کی80کوہاٹ ، پی کی84ہنگو ، پی کی86کرک، پی کے 88اور89بنوں ،پی کی91اور92لکی مروت ،پی کی96 ،,97 98اورپی کی99ڈی آئی خان کے حلقے شامل ہیں۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی کے باقی ماندہ حلقوں میں این اے ون چترال، این ای2,، 3،4سوات ، این ای11کوہستان،این ای12بٹگرام،این ای13مانسہرہ، این ای14مانسہرہ تورغر، این ای15اور16ایبٹ آباد، این ای17ہری پور،این ای18صوابی، این ای22مردان، این ای23چارسدہ,این ای25نوشہرہ، این ای27،28،29اور30پشاور، این ای32کوہاٹ، این ای34کرک، این ای35بنوں ، این ای36لکی مروت، این ای37ٹانک،این اے 38اور39ڈی آئی خان ، این ای40اور41باجوڑ ایجنسی، این اے 44خیبر ایجنسی، این ای46کرم ایجنسی،این اے 47 اورکزئی ایجنسی جبکہ این ای48شمالی وزیرستان شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :