خیبرپختونخوامیں تعلیم کی روشنی پھیلانا اولین ترجیحات میںشامل ہے ،سپیکراسدقیصر

منگل 13 مارچ 2018 22:51

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی اسدقیصر نے کہاہے کہ صوابی سمیت پورے خیبرپختونخوامیں تعلیم کی روشنی پھیلانا ان کی اولین ترجیحات میںشامل ہے ۔انہوںنے کہا کہ قائد اعظم پبلک سکول وکالج صوابی کا شمار صوبے کی لیڈنگ درس گاہوں میں ہو تا ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے قائد اعظم پبلک سکول وکالج صوابی میںتقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

سپیکراسدقیصر نے کہاکہ مذکور ہ تعلیمی ادارہ صوابی میں کوالٹی تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کررہاہے ۔سپیکر نے کہا کہ انہوںنے مذکورہ تعلیمی ادارے کا سنگ بنیاد 1990میں اپنے ہاتھوں سے رکھا تھا ۔یہ آج ایک تنا وردرخت بن کر علم کی روشنی پھیلانے میں پیش پیش ہے ۔انہوںنے کہا کہ کہ ان کا یقین ہے کہ عوام میں خوشحالی لانے اور ان کا مستقبل درخشاں بنانے کیلئے تعلیم کا عام کرنا انتہائی ضروری ہے ۔

(جاری ہے)

بہترین تعلیم وتربیت سے ہی قومیں آگے بڑھتی اور ترقی کی منازل طے کرتی ہیں ۔انہوںنے کہا کہ صوابی کی اکثریت مڈل کلاس سے تعلق رکھتی ہے اور ان کا زیادہ تر انحصار روزگار کے حصول پر ہوتا ہے ۔لہٰذا لوگوں کو بہترین تعلیمی مواقع اور ماحول فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔انہوںنے کہا کہ انہوںنے منتخب ہونے کے بعد صوابی میں تعلیمی ادارے کے قیام پر خصوصی توجہ دی ۔

گجوخان میڈیکل کالج اور خواتین کا لج کے قیام کے بعد تقریباًبارہ ہائیر سیکنڈری سکولوں کا قیام عمل میں لایا گیا جن میں سے دس زنانہ سکول ہیں۔اسی طرح پانچ ڈگری کالجز تعمیر کئے ۔جبکہ موضع کوٹھا میں ایجوکیشن کمپلیکس تعمیر کیا جارہا ہے جس سے عوام کو ایک چھت کے تلے مختلف تعلیمی اداروں تک رسائی ممکن ہو جائے گی،انہوں نے کہا کہ صوابی میں نبی کے مقام پر پی اے ایف کیڈٹ کالج کمپلیکس کا قیام عمل لایا جارہا ہے جوطلباء وطالبات او روالدین کیلئے ایک بہترین تحفہ ہے مذکورہ کمپلیکس کے باعث علاقہ کے نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیمی مواقع ان کی دہلیز پرمیسر ہوں گے ۔

انہوںنے کہا کہ انہوںنے صوابی میں تعلیمی انقلاب لانے کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں خرچ کیں انہوںنے کہا کہ ان کا مقصد نوجوانوں کا مستقبل تابناک بناناہے ، سپیکرنے کہاکہ کرنل شیر خان انٹرچینج کے ساتھ ایک ایجوکیشن سٹی کے قیام کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ،جس سے علاقے میں تعلیمی انقلاب برپاہوگا، اپنے آئندہ دورمیں بے روزگاروں کو روزگار کی فراہمی پر اپنی تمام ترتوجہ مرکوزکریں گے ،انہوںنے کہا کہ سی پیک کے تحت رشکئی میں انڈسٹریل زون قائم کیا جائے گا جس کے باعث لاکھوں لوگوں کیلئے روزگارکے مواقع پیدا ہوں گے اور اس میں کافی بے روزگار وں کی کھپت ہوسکے گی ۔سپیکر نے اعلان کیا کہ رواں سال ہی صوابی بائی پاس کا سنگ بنیاد رکھ دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :