پشاور،ڈی جی ہیلتھ اراضی تنازعہ ‘بحرانی کیفیت برقرار

منگل 13 مارچ 2018 22:51

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) ڈائریکٹرجنرل ہیلتھ آفس میں ہیلتھ ملازمین کا دھرنا بدستور چوتھے روز بھی جاری رہا اور تمام ہیلتھ ملازمین تنظیموں کے مشران و ایمپلائز سراپا احتجاج رہے احتجاجی ملازمین سے خطاب کے دوران تنظیمی مشران و قائدین نے اس بات پر زور دیا کہ انتظامیہ اور وکلاء ڈی۔

(جاری ہے)

جی ہیلتھ آفس کو الاٹ شدہ اراضی تنازعہ کا فوری اور تصفیہ طلب حل نکالے۔

ہیلتھ ملازمین کے عدم تحفظ اور بحرانی کیفیت کے خدشات کا فوری ازالہ کیا جائے کیونکہ تمام صوبے کے ہیلتھ ملازمین موجودہ حالات کی وجہ سے بے چینی کا شکار ہیں لہذا انتظامیہ جلد از جلد اس مسئلے کا فوری حل تلاش کرے تاکہ ملازمین پر سکون ماحول میں پر اعتماد طریقے سے اپنی قومی خدمات انجام دے پائیں۔

متعلقہ عنوان :