پیپلز پارٹی غریب اور معاشرے کے محروم طبقے کی سیاست کر رہی ہے،محمدعلی شاہ باچہ

منگل 13 مارچ 2018 22:51

ملاکنڈ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) ممبر صوبائی اسمبلی سید محمد علی شاہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیااس لئے عوام کی نظریں پی پی پی پر ہے پیپلز پارٹی غریب اور معاشرے کے محروم طبقے کی سیاست کر رہی ہے اور ان کے حقوق کے حصول اور ترقی کے لئے کسی صورت سودا بازی نہیں کرتی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں یونین کونسل مہردے میں درجنوں افراد کی پی پی پی میں شمولیت کے موقع پر بڑے تقریب سے خطاب کے دوران کیاایم پی اے نے کہا کہ پیپلز پارٹی عملی اقدامات اور کارکردگی کی سیاست پر یقین رکھتی ہے تعصب اور سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر اور عوام کی ضرورت کو سامنے رکھ کرترقیاتی کام کرتی ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے نوجوان طبقہ کو دھوکہ دیکر ووٹ لیا اور پھر نوجوانوں سمیت عوام کے لئے کچھ نہیں کیا اس لئے ان سے مایوس ہوکر عوام کی نظریں پیپلز پارٹی پر ہے جس نے ہمیشہ بلند بانگ دعوئوں کی بجائے عملی اقدامات کئے اس موقع پر انہوں نے خان گھڑئی اور مہردے کو ملانے کے لئے پل اور دیگر ترقیاتی کاموں کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :