قومی انسداد دہشت گردی اتھارٹی کا نفرت انگیز اور قابل اعتراض مواد کی روک تھام کے لیے شاندار قدم

قومی انسداد دہشت گردی اتھارٹی نے نفرت آمیز اور انتہا پسندانہ مواد کی روک تھام لیے ’ چوکس‘ کے نام سے موبائل ایپ متعارف کرادی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 13 مارچ 2018 22:48

قومی انسداد دہشت گردی اتھارٹی کا نفرت انگیز اور قابل اعتراض مواد کی ..
قومی انسداد دہشت گردی اتھارٹی نے نفرت انگیز اور قابل اعتراض مواد کی روک تھام کے لیے شاندار قدم اٹھا لیا قومی انسداد دہشت گردی اتھارٹی نے نفرت آمیز اور انتہا پسندانہ مواد کی روک تھام لیے ’ چوکس‘ کے نام سے موبائل ایپ متعارف کرادی۔تفصیلات کے مطابق ہمارے معاشرے میں جہاں سوشل میڈیا نے لوگوں کو آزادی رائے اور مختلف موقعوں پر تبصرہ کرنے کا موقع فراہم کیا ہے وہیں بہت سے مسائل بھی پیدا کر دیے ہیں جن میں سے اہم ترین مسئلہ نفرت انگیز اور قابل اعتراض مواد کا فروغ ہے لیکن اب انٹرنیٹ پر قابل اعتراض اور نفرت انگیز مواد پھیلانے والے ہوشیار ہوجائیں۔

قومی انسداد دہشت گردی اتھارٹی نے نفرت انگیز اور قابل اعتراض مواد کی روک تھام کے لیے شاندار قدم اٹھا لیا قومی انسداد دہشت گردی اتھارٹی نے نفرت آمیز اور انتہا پسندانہ مواد کی روک تھام لیے ’ چوکس‘ کے نام سے موبائل ایپ متعارف کرادی۔

(جاری ہے)

جس کے ذریعے صارفین انٹرنیٹ پر کوئی بھی نفرت آمیز، قابل اعتراض اور انتہا پسندانہ مواد جیسے تصاویر، ویڈیوز یا تحریر سے نیکٹا کو فوری طور پر آگاہ کرسکتے ہیں۔

نیکٹا حکام شکایت پر فوری ردعمل دیتے ہوئے مواد کو ہٹانے اور ذمہ دار کا تعین کر کے قانونی چارہ جوئی کریں گے۔ ’چوکس ایپ‘ نیکٹا کی تطہیر مہم کا حصہ ہے جس کے ذ ریعے صارفین اپنے علاقوں میں ہونے والے انتہا پسندی اور نفرت کا پرچار کرنے والے جلسوں، بینرز، تقاریر اور مواد کی شکایت بھی درج کراسکتے ہیں۔یاد رہے کہ اس ایپ کا اجرا 11فروری کو کیا گیا تاہم میڈیا کے سامنے اسے حال ہی میں متعارف کروایا گیا ہے۔