کوئٹہ،ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن اور پاکستان پیرامیڈیکل سٹاف فیڈریشن کا انوکھا احتجاج

حکومت اور محکمہ صحت کی یاد میں مشعل بردار ریلی نکالی گئی

منگل 13 مارچ 2018 22:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مارچ2018ء) ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن اور پاکستان پیرامیڈیکل سٹاف فیڈریشن نے انوکھا احتجاج کرتے ہوئے حکومت اور محکمہ صحت کی یاد میں مشعل بردار ریلی نکالی گئی اور کہا جب تک ہمارے مسائل حل نہیں ہونگے ہمارا احتجاج جاری رہے گا ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر یاسر خوستی اور پیرامیڈیکل فیڈریشن کے صدر فضل الرحمان کاکڑ کی قیادت میں دن کے اوقات میں احتجاجی ریلی نکالی گئی جو مختلف شاہرائوں سے ہوتی ہوئے ہاکی چوک اور بعد میں کوئٹہ پریس کلب پہنچی اس کے علاوہ رات کے اوقات میں مشعل بردار ریلی کا انعقاد کیا گیا جو مختلف شاہرائوں سے ہوتے ہوئے دوبارہ سول ہسپتال میں لگائے گئے احتجاجی کیمپ میں اختتام پذیر ہوئی ڈاکٹر یاسر خوستی اور فضل الرحمان کاکڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکومت سرکاری ہسپتالوں کے حالت زار بہتر بنانے میں ناکام ہو چکی ہے اگر حکومت کا یہی رویہ رہا تو ہم سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت وقت عائد ہوگی انہوں نے کہاکہ عوام کے مسائل پر کسی بھی صورت خاموش نہیں رہیں گے ہسپتالوں میں عوام کو سہولیات میسر نہیں جبکہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس بھی مسائل سے دوچار ہیں دیگر صوبوں میں ڈاکٹر اور پیرامیڈیکس کو تمام سہولیات فراہم کی گئیں مگر بلوچستان تاحال محروم ہے انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے سنجیدہ کا مظاہرہ نہ کیا تو ہم سخت اقدام اٹھانے پر مجبورہونگے جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت وقت پر عائد ہوگی۔