ضلعی انتظامیہ کا بغیر روٹ کمرشل گاڑیوں کے خلاف کریک ڈا ئون

منگل 13 مارچ 2018 22:50

ملتان ۔13مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء)ڈ پٹی کمشنر ملتا ن نادر چٹھہ کی ہدا یت پرضلعی انتظا میہ نے بغیر رو ٹ کمر شل گا ڑ یو ں کے خلا ف کریک ڈا ئو ن شر وع کر دیا ہے ۔اس سلسلہ میں گز شتہ رو ز سیکر ٹر ی آ ر ٹی اے محمدفا روق ڈو گر کی سربر اہی میں ٹیم نے آ پر یشن کیا اور 21 گا ڑ یو ں کو تھا نہ میں بند کر دیا ہے جبکہ مختلف قوانین کی خلا ف ورز ی پر 43 ہزا ر سے زائد گاڑ ی مالکا ن کو جر ما نہ بھی عائد کیا ہے ۔

(جاری ہے)

علاوہ از یں سیکر ٹر ی آ ر ٹی اے نے متعدد گاڑ یو ں سے ایل پی جی سلنڈر اتار کر قبضے میں بھی لے لئے ہیں ،سیکر ٹر ی آ ر ٹی اے محمد فاروق ڈو گر کے مطا بق بغیر رو ٹ گاڑ یو ں کوکسی صو رت رو ڈ پر آ نے نہیں دینگے ۔ایل پی جی سلنڈر کی تنصیب ٖغیرقانو نی ہے ایسی گا ڑ یو ں کو تھا نہ میں بند کر یں گے ۔انہو ں نے مزید کہا کہ انسا نی جا نو ں کے تحفظ کیلئے ویگن مالکا ن قانونی ضابطے مکمل کر یں ،مالکا ن اور ڈرائیو ر حضرا ت ضلعی انتظا میہ سے تعاون کریں اس میں ہم سب کا فا ئد ہ ہے ۔