Live Updates

تحریک انصاف کی قیادت پر جوتا پھینکنے کے واقعہ کی مذمت،ایسے واقعات کو کنٹرول کرنے کے لیے ضابطہ اخلاق بنانے کی ضرورت ہے، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

منگل 13 مارچ 2018 22:48

تحریک انصاف کی قیادت پر جوتا پھینکنے کے واقعہ کی مذمت،ایسے واقعات کو ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کسی بھی سیاسی لیڈر یا شخص پر جوتا پھینکنے کے بڑھتے واقعات کے کنٹرول کرنے کے لیے ضابطہ اخلاق بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے گجرات میں ایک عوامی اجتماع کے دوران پاکستان تحریک انصاف کی قیادت پر جوتا پھینکے جانے کے واقعے کی مذمت کی ہے۔

انہوں نے مذید کہا کہ ایسے واقعات میں ملوث افراد کو سزا دی جانی چاہیئے۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ قوم میں ایسی بدصورت روایات اور اقدامات نہیں ، مستقبل میں ایسے واقعات سے بچائو کے لیے ایسے افراد کے لیے سخت سزا ہونی چاہیئے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ووٹ کی حرمت کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات