انٹرنیشنل ہینڈ بال ٹرافی، پاکستان اور بھارت کی ٹیموں نے اپنے میچز جیت لئے

منگل 13 مارچ 2018 22:45

انٹرنیشنل ہینڈ بال ٹرافی، پاکستان اور بھارت کی ٹیموں نے اپنے میچز جیت ..
فیصل آباد۔13 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) انٹرنیشنل ہینڈ بال فیڈریشن زون ٹو سائوتھ و سنٹرل ایشیاء جونئیراینڈ یوتھ مینز ہینڈ بال ٹرافی2018ء کے چوتھے روز پاکستان اور انڈیا کی یوتھ اور انڈیا کی جونئیر ٹیموں نے اپنے میچز جیت لئے ،تفصیل کے مطابق زرعی یونیو رسٹی فیصل آباد کے ہینڈ بال کورٹ میں سائوتھ و سنٹرل ایشیاء جونئیراینڈ یوتھ مینز ہینڈ بال ٹرافی2018ء کے ایونٹ کے چوتھے روز کھیلے گئے میچز میں پاکستان و انڈیا کی یوتھ اور انڈیا کی جونئیر ٹیموں نے اپنے میچز جیت لئے،پہلا میچ انڈیا اور مالدیپ کی یوتھ ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جس میں انڈیا نے مالدیپ کو 62-12کے گول سکورسے شکست دی،انڈیاکی جانب سے سنی نے 18گول سکور کرکے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، مالدیپ کی جانب سے وشاعلی 7گول کرکے نمایاں رہے ،دوسرا میچ پاکستان اور بنگلہ دیش کی یوتھ ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جس میں پاکستان نے یک طرفہ مقابلے میں بنگلہ دیش کو 33-17کے گول سکور سے شکست دی،پاکستان کی جانب سے معاذ علی نے 9گول سکور کرکے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، بنگلہ دیش کی جانب سے محمد حسین نے 5گول سکور کئے ،تیسرے میچ میں انڈیا اور نیپال کی ٹیمیں مدمقابل رہیں ،انڈیا نے 47-17گول سکور کے واضح فرق سے نیپال کیخلاف جیت اپنے نام کی ،انڈیا کی جانب سے کرتی نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے 11گول سکور کئے جبکہ نیپال کے بپن شرستھا پانچ گول کرکے نمایاں رہے۔

متعلقہ عنوان :