پارلیمنٹ کااحترام ضروری ،بائی پاس مت کریں،جاویدہاشمی

منگل 13 مارچ 2018 22:44

پارلیمنٹ کااحترام ضروری ،بائی پاس مت کریں،جاویدہاشمی
ملتان ۔13مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) سینئرسیاستدان جاویدہاشمی نے تمام پارٹیوں کے سربراہان سے اپیل کی ہے کہ وہ ووٹ کااحترام کریں اوراپنی کسی بھی ذاتی خواہش کے پیش نظر آئین اورپارلیمنٹ کوبائی پاس مت کریں ۔آج منگل کے روز یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ان کا پارلیمنٹ سے استعفیٰ اس مفاد کے پیش نظرتھااورانہوںنے حکمرانوں سمیت عمران خان کی سیاست کوبھی بچایا۔

انہوںنے کہاکہ آڑھائی سال پہلے انہوںنے کوشش کی تھی کہ ملک میں سیاسی عمل جاری وساری رہے۔پارلیمنٹ اپناکام جاری رکھے لیکن افسوس اس بات کاہے کہ مسلم لیگ نے ایک دن کیلئے بھی ان سے نہیں پوچھاکہ کیاہورہاہے آگے کوکیاکرناچاہیے ۔صرف ایک دوایم این ایز نے مشورہ دیاکہ فاروڈبلاک بنائیںاورحکومت میں شامل ہوجائیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے شکوہ کیاکہ مسلم لیگ والے کبھی ان سے خوش نہیںہوئے ۔

جاویدہاشمی نے کہاکہ دھرنے کے وقت پی ٹی آئی اورپی پی پی کااتحادقریب تھالیکن میںہی کباب میں ہڈی بن گیا۔میں نے سیٹ سے استعفیٰ دیاکسی نے نہیںپوچھاکہ کیوں دیا۔انہوںنے کہاکہ کل کاواقعہ نوشتہ دیوارتھا۔ افسوس ہواکہ ن لیگ نے اس کیلئے تیاری نہیں کی تھی ۔انہوںنے مستقبل کے منظرکی پیش گوئی کرتے ہوئے کہاکہ نگران حکومت بننے کاعمل شروع ہوچکاہے لیکن میں متنبہ کررہاہوں کہ نگران وزیراعظم کسی سیاسی جماعت کے سربراہ کی منظوری یامشاورت کے بغیرآئیگا۔اوراس کے بعد ہوسکتاہے شایدانتخابات وقتی طورپرمنسوخ کردیئے جائیں ۔انہوںنے دعاکی کہ خداکرے ان کی پیش گوئی غلط ثابت ہوجائے لیکن اس کے بعد اندھیراہے۔اجالانہیںہے۔

متعلقہ عنوان :