جڑانوالہ ،اوباش نوجوان نے دوشیزہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا

منگل 13 مارچ 2018 22:44

جڑانوالہ ،اوباش نوجوان نے دوشیزہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ، پولیس ..
جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مارچ2018ء) اوباش نوجوان کی ملاقات کے بہانے بلا کر دوشیزہ سے زیادتی ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ملک منیر احمد سکنہ کیمپ جڑانوالہ نے تھانہ سٹی میں درخواست گزارتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ عدنان عرف سنی سکنہ عثمانیہ پارک کے ساتھ ہمارے اچھے تعلقات تھے اس نے میری بیٹی عائشہ بی بی کو فون کرکے کہا کہ میری ہمشیرہ پارک میں آئی ہوئی ہے لہذا آپ بھی آجائو ملزم عدنان میری بیٹی کو موٹر سائیکل پر بیٹھا کر شہروآنہ میں ایک بیوٹی پارلر پر لے گیا جہاں زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالاسائل بمعہ گواہان عبدالجبار اور مقصود احمد پتا جوئی کرتے ہوئے الزام علیہ کے مکان پر گئے تو ہمیں دیکھ کر عدنان بھا گ گیا ۔

پولیس تھانہ سٹی نے مقدمہ نمبر 180/18بجرم 376ت پ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :