راولپنڈی،اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان مہرین فہیم کا شہر میں 8 گارمنٹس کی دکانوں کا دورہ

منگل 13 مارچ 2018 22:42

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مارچ2018ء)اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان مہرین فہیم نے شہر میں 8 گارمنٹس کی دکانوں کا دورہ کیا اور ٹرائی رومزکی خفیہ کیمروں کیلئے چیکنگ کی اس موقع پر آئی ٹی کے ماہربھی ان کے ہمراہ تھے جنھوں نے خفیہ کیمروں کے حوالے سے چیکنگ کی کسی بھی گارمنٹس شاپ میں کوئی خفیہ کیمرہ نہ تھا فیصل آباد میں گامنٹس شاپ میں خفیہ کیمروں کی رپوٹس کے بعد پنجاب بھر میں اسسٹنٹ کمشنرز کو گارمنٹس دکانوںکے اچانک دوروں کی ہدایات جاری کی گئی ہیںمزید برآں اسسٹنٹ کمشنر مہرین فہیم کی ہدایت پر سعید نواز نے دولتانہ میں بازاروں اورمارکیٹوں کے دورے کئے اور گرانفروشی پر 40ہزارروپے کے جرمانے عائد کئے اسسٹنٹ کمشنر مہرین فہیم نے تحصیل گوجر خان میں پرائس مجسٹریٹوں کو متحرک کیا ہے اور روزانہ بنیاد پر بازاروں اور دکانوں کے دوروں کی ہدایات جاری کیں ہیں۔