Live Updates

عمران خان پر جوتاپھینکنے کاواقعہ قابل مذمت

ہی:ڈاکٹرراغب نعیمی معاشرے میں تحمل اور برداشت کی اس وقت جتنی ضرورت ہے ،پہلے شاید کبھی نہیں تھی،مذمتی بیان

منگل 13 مارچ 2018 22:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مارچ2018ء) جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ وممبر اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اورعبدالعلیم خان پر جوتاپھینکنے کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت ہوئے کہاکہ جامعہ نعیمیہ کی انتظامیہ غیراخلاقی واقعات پرزورمذمت کرتی ہیں۔ ایسے واقعات کوروکنا اشد ضروری ہے، معاشرے میں تحمل اور برداشت کی اس وقت جتنی ضرورت ہے ،پہلے شاید کبھی نہیں تھی، انہوںنے کہاکہ عوام سے مخاطب ہونیوالوں کو بھی سوچنا چاہئے کہ وہ معاشرہ بالخصوص نوجوانوں کو کس طرف لے جارہے ہیں قومی رہنمائوں پرجوتاپھینکنے کے شرمناک واقعات کی روک تھام کیلئے موثر قانون سازی کی جائے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :