پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون جاری، 31 ملزم گرفتار

منگل 13 مارچ 2018 22:39

قصور۔13 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون جاری،31 ملز موں کو گرفتار کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوقصور زاہد نواز مروت کی خصوصی ہدایات پر گزشتہ روز تھانہ بی ڈویژن،منڈی عثمانوالا، سٹی چونیاں،الہٰ آباد ،سٹی پھولنگراورصدر پھولنگرپولیس نے اپنے اپنے علاقوں میں کریک ڈائون کے دوران4 بدنام زمانہ بڑے منشیات فروش منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران ساڑھے 5کلوگرام چرس برآمد کی،10شراب فروخت کرنے والے ملزمان کے قبضہ سے 124لیٹر شراب برآمد کی ،اسی طرح4 ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے قبضہ سے ،پسٹل 30بور3عدداورپمپ ایکشن برآمدکر کے مقدمات درج کیے گئے جبکہ تھانہ الہٰ آباد پولیس نے قماربازوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 11ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے دائو پرلگی ہزاروں کی رقم برآمد کی ،تھانہ مصطفی آباد اور سٹی پتوکی پولیس نے انڈیااور سری لنکا کرکٹ میچ پربذریعہ پرچی جواء کرنے پر دو ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کئے۔

متعلقہ عنوان :