ڈی پی او قصور کی زیر صدارت ایس ایچ اوزاور انچارج چوکیات کے ساتھ کرائم میٹنگ کا انعقاد

منگل 13 مارچ 2018 22:39

قصور۔13 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء)ڈی پی او قصورزاہد نواز مروت کی زیر صدارت ڈی پی او آفس میں ایس ایچ اوزاور انچارج چوکیات کیساتھ کرائم میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میںایس پی انویسٹی گیشن قدوس بیگ، ڈی ایس پی سٹی حافظ سعید احمد ،ڈی ایس پی صدرناصر باجوہ ،اے ایس پی چونیاںعمران خاں،ڈی ایس پی پتوکی علی اختر انصاری ، ڈی ایس پی ٹریفک ،ڈسٹرکٹ پولیس لائن قصور کا عملہ اورانچارج برانچز دفتر ڈی پی او نے شرکت کی، میٹنگ کے دوران سنگین جرائم کی روک تھام کے سلسلہ میں کی جانے والی کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔

میٹنگ کے دوران ڈی پی اوقصور نے کہا کہ مجرمان اشتہاریوں، کریمنلزاور جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، اے کیٹگری کے مجرما ن اشتہاریوںکی گرفتاری کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جائیں، زیر تفتیش مقدمات کی غیر جانبدارانہ تفتیش کی جائے ،تمام ایس ایچ اوز پینڈ نگ روڈز تین دن کے اندر جمع کروائیں ۔

(جاری ہے)

میٹنگ کے دوران ڈی پی اوقصور نے ڈی ایس پی ٹریفک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک پولیس اپنا قبلہ درست کرلے معمولی کرپشن بھی برداشت نہیں کی جائے گی،انہوں نے ٹریفک کے مسائل دورکرنے کیلئے ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں ایس ڈی پی اوز پر مشتمل ٹیمیں بھی تشکیل دے دی ہیں۔