نجی سکول کی سالانہ تقریب کا انعقاد، پوزیشن ہولڈر طلبہ میں انعامات تقسیم کئے گئے

منگل 13 مارچ 2018 22:39

گوجرانوالہ۔13 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء)نجی سکول ماڈل ٹائون کیمپس کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد ہوا جس میں پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات کوشیلڈز،گولڈمیڈلز،سرٹیفکیٹس اورکیش پرائز دیئے گئے،اس موقع پر ڈائریکٹرزمحمد رضوان بھٹی،محمد عمران بھٹی،ریجنل منیجر سید قمراعجاز، صاحبزادہ سجاد مسعود چشتی و دیگر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرائیویٹ اداروں کا تعلیمی میدان میں شرح خواندگی بڑھانے میں اہم کردار ہے ، معیاری تعلیمی اداروں کی بدولت معیار تعلیم بھی بلند ہورہاہے،انہوں نے کہا کہ معاشرہ میں تعلیمی انقلاب برپا کرنے والے محب وطن اور محنتی اساتذہ کو سلام پیش کرتے ہیں،یہ لوگ قوم کے معماروں کو بہتر مستقبل اور پاکستان کو تعلیم یافتہ معاشرہ دینے میں اپنا اہم کردار ادا کررہے ہیں،تقریب میں طلباء وطالبات نے مختلف موضوعات پر سبق آمیز اور خوبصورت ٹیبلو بھی پیش کئے،تقریب کے آخر میں تمام کلاسز کے پوزیشن ہولڈرز طلبہ میں شیلڈز و دیگر انعامات تقسیم کئے گئے،اس موقع پر والدین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔