2013 کے انتخابات سے قبل ن لیگ نے مشرف کیساتھ معاہدہ کیا تھا
تازہ ترین : 1

2013 کے انتخابات سے قبل ن لیگ نے مشرف کیساتھ معاہدہ کیا تھا

اسی معاہدے کے تحت سابق صدر کے ساتھیوں کو دھڑا دھڑ ن لیگ میں شامل کرکے ٹکٹس دیے گئے تھے: حامد میر کا دعوی

2013 کے انتخابات سے قبل ن لیگ نے مشرف کیساتھ معاہدہ کیا تھا
لاہور (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 مارچ 2018ء) حامد میر کا دعوی ہے کہ 2013 کے انتخابات سے قبل ن لیگ نے مشرف کیساتھ معاہدہ کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی اور اینکر حامد میر کی جانب سے حکمراں جماعت ن لیگ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے حامد میر کا کہنا تھا کہ ن لیگ دوسروں کو اخلاقیات کا درس نہیں دے سکتی۔

دوسروں پر سازش کرنے کا الزام لگانے والی ن لیگ خود یہ کام کرتی رہی ہے۔ حامد میر نے انکشاف کیا ہے کہ ن لیگ پرویز مشرف کیخلاف کافی باتیں کرتی ہے لیکن دوسری جانب 2013 میں سابق صدر سے خفیہ معاہدہ بھی کیا گیا تھا۔ حامد میر کا دعوی ہے اسی معاہدے کے تحت سابق صدر کے ساتھیوں کو دھڑا دھڑ ن لیگ میں شامل کرکے انہیں الیکشن لڑنے کیلئے ٹکٹس دیے گئے تھے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/03/2018 - 22:03:39

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :