اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کو8ارب سے زائدبعدازادائیگی ٹیکس منافع

منگل 13 مارچ 2018 22:34

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کو8ارب سے زائدبعدازادائیگی ٹیکس منافع
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک پاکستان لمیٹڈ نے 31دسمبر2017ء کوختم ہونے والے سال کے دوران8 ارب 24 کروڑ51 لاکھ روپے کا بعد از ادائیگی ٹیکس شاندار منافع کمالیا ہے جس سے بینک کی فی حصص آمدنی2.13 روپے رہی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان اسٹاک ایکس چینج(پی ایس ایکس) کوملنے والے بینک کے اعلامیے کے مطابق اسٹینڈرڈ چارجز بینک پاکستان لمیٹڈ نے زیرتبصرہ سال میں13ارب45کروڑ31لاکھ روپے قبل ازادائیگی ٹیکس منافع حاصل کیاہے۔ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے شراکت داروں کو10فیصد نقد منافع دینے کا اعلان کیا ہے۔