Live Updates

سپریم کورٹ، پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹررحمان ملک کو توہین عدالت کے معاملے پرشوکازنوٹس جاری،

عمران خان کیخلاف دائر توہین عدالت کی درخواست دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم

منگل 13 مارچ 2018 22:34

سپریم کورٹ، پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹررحمان ملک کو توہین عدالت کے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) سپریم کورٹ نے پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹررحمان ملک کو توہین عدالت کے معاملے پرشوکازنوٹس جاری کردیا ہے ،منگل کو چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، اس موقع پردرخواست گزار محمود اخترنقوی نے پیش ہوکرموقف اپنایا کہ عدالتی حکم کے باوجود رحمان ملک نے دوہری شہریت کیس کے عدالتی فیصلہ کے تحت مراعات واپس نہیں کی ہیں حالانکہ عدالت نے ان کو 15 دن میں مراعات واپس کرنے کا حکم دیا تھا،جس پر عدالت نے قراردیا کہ رحمان ملک کے خلاف آبزرویشن دی گئی تھی لیکن انہوں نے عدالت کے کہنے کے باوجود مراعات واپس نہیں کیں لہٰذا انہیں توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا جا تاہے ، وہ عدالت میں اس حوالے سے اپنا جواب جمع کرائیں دریں آثناء سپریم کورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کیخلاف دائر توہین عدالت کی درخواست دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے مزید سماعت ملتوی کردی ہے ،منگل کو چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی تو درخواست گزار ایڈووکیٹ حشمت حبیب نے پیش ہوکر اپنے دلائل میں کہا کہ وہ عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی کارروائی آگے چلانا چاہتے ہیں، جس پر چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف درخواست کو دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کیا جائے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات