سپریم کورٹ نے محمد نواز شریف، یوسف رضاگیلانی ،شہباز شریف اور نیئر حسین بخاری کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواستیں غیر موئثر قرار دے کر نمٹا دیں

منگل 13 مارچ 2018 22:25

سپریم کورٹ نے محمد نواز شریف، یوسف رضاگیلانی ،شہباز شریف اور نیئر حسین ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم میاںمحمد نواز شریف، سابق وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی ، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور سابق چیئر مین سینیٹ نیئر حسین بخاری کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواستیں نمٹا دی ہیں،منگل کو چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سیاسی رہنمائوں کے خلاف دائر توہین عدالت کی مختلف درخواستوں کی سماعت کی، اس موقع پردرخواست گزار نے پیش ہوکرموقف اختیار کیا تھا کہ پاناما فیصلے کے بعد نوازشریف نے جلوس نکالا تھا جس میں انہوں نے عدلیہ مخالف تقاریر کی تھیں۔

اس لئے ان کیخلاف توہین عدالت کامقدمہ درج کیا جائے، چیف جسٹس نے کہا کہ نوازشریف نے جوباتیں کی تھیں وہ جے آئی ٹی کے بارے میں تھیں عدالت کے بارے میں نہیں تھیں، لیکن اس وقت عدالتوں کے بارے میں جو ریمارکس دیئے جارہے ہیں، وہ ہمیں مل رہے ہیں عدالت کے خلاف بیانات کا معاملہ مناسب وقت پر اٹھایا جائے گا،بعدازاں عدالت نے سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف ، سابق وزیر اعظم سید یوسف رضاگیلانی، سابق چیئرمین سینیٹ سید نیر حسین بخاری اور سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان کے خلاف توہین عدالت کی درخواستیں بھی غیر موثر قرار دے کر نمٹادیں۔

(جاری ہے)

جبکہ سابق صدر پرویز مشرف کے دوعہدوں کے خلاف درخواست بھی غیر موثر قراردے کر نمٹا دی گئی۔