وزیر اعلیٰ سندھ سیکرٹریٹ میں ایک سال میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا انکشاف

ایک سال میں قومی خزانے کو 50 کروڑ کا ٹیکہ لگا دیا، 18 کروڑ روپے کا ریکارڈ ہی نہیں، آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ میں انکشاف

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 13 مارچ 2018 21:44

وزیر اعلیٰ سندھ سیکرٹریٹ میں ایک سال میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا انکشاف
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13مارچ 2018ء) : وزیر اعلیٰ سندھ سیکرٹریٹ میں ایک سال میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا انکشاف ہوگیا۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی 2016-17کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایک سال میں قومی خزانے کو 50 کروڑ کا ٹیکہ لگا دیا، 18 کروڑ روپے کا ریکارڈ ہی موجود نہیں ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سیکرٹریٹ میں بھی کرپشن اپنے زوروں پر ہے،آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی 2016تا 2017کی رپورٹ نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا۔رپورٹ کے مطابق ایک سال کے اندر کروڑوں روپے کی کرپشن کی گئی۔قومی خزانے کو 50کروڑ روپے کا ٹیکہ لگا دیا گیا دوسری جانب رپورٹ کے مطابق 18کروڑ روپے کے اخراجات کا سرے سے ریکارڈ ہی موجود نہیں ہے۔