آشیانہ ہائوسنگ سکینڈل کے بعد اپنا روزگار اسکیم میں مبینہ بد عنوانی کے شبے میں ریکارڈ طلب

2014ء میں 17ہزارگاڑیاں بغیر ٹینڈر خریدی گئیں،محکمہ ٹرانسپورٹ، پی اینڈ ڈی سے دستاویزات طلب کی گئیں‘ ذرائع

منگل 13 مارچ 2018 22:25

آشیانہ ہائوسنگ سکینڈل کے بعد اپنا روزگار اسکیم میں مبینہ بد عنوانی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2018ء) قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے آشیانہ ہائوسنگ سکیم کے بعد اپناروزگارسکیم میں مبینہ بدعنوانی کے شعبے میں اہم ریکارڈ طلب کر لیا، محکمہ ٹرانسپورٹ پی اینڈڈی سے تمام دستاویزات طلب کر لی گئیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے نیب ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ اپناروزگارسکیم کے تحت 2014ء میں 17ہزارگاڑیاں بغیر ٹینڈر خریدی گئیںجس پر مزید تحقیقات کے لیے متعلقہ محکموں سے دستاویزات طلب کی جارہی ہیں۔نیب حکام نے آج چودہ مارچ تک منصوبے کے معاہدے اور فنانشل رپورٹ جمع کرانے کا بھی حکم دیا ہے جبکہ کنٹریکٹ دستاویزات کیساتھ اشتہارات کا ڈیٹابھی طلب کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :