ٹنڈوالہیار، سنجر چانگ پولیس کا کچی شراب بنانے والی منی فیکٹری پر چھاپہ، 150 لیٹر شراب برآمد

منگل 13 مارچ 2018 22:18

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2018ء) تعلقہ چمبڑ کے تھانے سنجر چانگ کی پولیس نے سنجر چانگ میں قائم کچی شراب بنانے والی منی فیکٹری پر چھاپہ مارکر 150لیٹر کچی شراب برآمد کرکے کچی شراب بنانے والی منی فیکٹری کے مالک بھورپو کولھی کو گرفتار کرلیا جبکہ اس کے 2ساتھی فرار ہوگئے بتایا جاتا ہے کہ بھورپو کولھی گذشتہ کئی ماہ سے سنجر چانگ میں کچی شراب بنانے اور اس کو فروخت کرنے کا کام کررہا تھا ذرائع سے معلوم ہوا ہے اس سے وہاں کہ بااثر لوگوں کی سرپرستی حاصل تھی تاہم پولیس نے بھورپو کولھی کے خلاف کیس داخل کرکے جیل روانہ کردیا۔

متعلقہ عنوان :