محراب پور پولیس سی آئی اے پولیس اور حیدرآباد پولیس کی مشترکہ کارروائی

گائوں واحد بخش نانگراج سے دو دیسی ساختہ بم،ریموٹ کنٹرول ،بم بنانے کے آلات،گولیاں بال بیرنگ برآمد

منگل 13 مارچ 2018 22:18

نوشہروفیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2018ء) محراب پور پولیس سی آئی اے پولیس اور حیدرآباد پولیس کی مشترکہ کارروائی محرابپور کے گائوں واحد بخش نانگراج سے دو دیسی ساختہ بم،ریموٹ کنٹرول ،بم بنانے کے آلات،گولیاں بال بیرنگ برآمد، ایس ایچ او محراب پور منیر احمد لغاری نے پر یس کانفرنس کے دوران صحافیوں کو مزید بتایا کہ ہتھڑی پولیس تھانہ حیدرآباد میں بم بنانے کے آلات سمیت گرفتار ایک یونی ورسٹی طالب علم مظفر حسین نانگراج سے دوران تفتیش پولیس کو فراہم کردہ معلومات کی روشنی میں انہوں نے آج پولیس کے ہمراہ ہالانی روڑ پر واقع گاں واحد بخش نانگراج میں گرفتار ملزم کے گھرپرکارروائی کی اور لکڑیوں کے نیچے گڑھا کھودکر بم دھماکوں کیلئے چھپایاگیا، ذکر کردہ مواد برآمد کرکے زیر دفعہ 5 EXP 6/7 ATAکے تحت مقدمہ نمبر43/2018داخل کرکے سات دن کا ریمانڈ حاصل کرلیا ہے ملزم ہتھڑی پولیس تھانہ کے مقدمہ نمبر 42/2018 میں پہلے ہی پندرہ دن کے ریمانڈ پر ہے مذکورہ ریمانڈدو دن میں ختم ہوگا جس کے ملزم کو اپنی تحویل میں لیکر محراب پور پولیس تفتیش شروع کرئیگی،ایس ایچ اوسے ملزم کے بھارتی خفیہ ایجنسی را(RAW) سے تعلقات کے متعلق پوچھے گئے سوال پرانہوں نے بتایا کہ ملزم کے ایک قوم پرست تنظیم شفیع برفت گروپ سے تعلق کے ساتھ بھارتی خفیہ ایجنسی را (RAW) ایجنٹ کلبوش یادیوسے تعلقات کی تفیتش کی جائے گی،آج محراب پور پولیس نے ایک بڑی کارروائی کی ہے جس پر وہ اعلی حکام سے اس کارروائی میں شریک پولیس عملے کیلئے انعام کی سفارش کرینگے،دوسری طرف ذرائع کے مطابق حیدرآباد سے گرفتارملزم مظفرحسین نانگراج سے پہلے کی بم برآمدہوئے تھے جس کا مقدمہ ہتھڑی پولیس تھانہ میں داخل ہے اور مذکورہ ملزم کی نشاندہی بعد اندرون سندھ ریلوے لائن پرہونے والے بم دھماکوں کی تحقیقات کا دائرہ کار بڑھانے کیلئے آج محراب پور میں پولیس کارروائی کے دوران بم کی برآمدگی دکھاکر مقدمہ داخل کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :