نوشہروفیروز پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی

75 لیٹر کچی شراب ،400گرام چرس،جواریوں سے 41 موٹرسائیکلں برآمد

منگل 13 مارچ 2018 22:18

.نوشہروفیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2018ء) نوشہروفیروز پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 75 لیٹر کچی شراب ،400گرام چرس،جواریوں سے 41 موٹرسائیکلں برآمد کر لی 213افراد پر مقدمہ درج ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز ایس ایس پی نوشہروفیروز عمران قریشی کی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دریاخان مری پولیس نے گاں جڑیل وگن میں شراب کی بھٹی پر چھاپہ مار کر تین ڈرم کچی شراب تقریبا 75 لیٹر برآمد کر لی چھاپہ کی اطلاع پر منشیات ملزمان موقع سے فرار ہو ہو گئے پولیس نے چھ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

محبت ڈیرو پولیس نے دوران گشت خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گاں شاہنواز خشک کے قریب جوا کے اڈا پر چھاپہ مار کر ایک جواری شہزادو کو گرفتار کرلیا جبکہ 28 معلوم اور 200 نہ معلوم افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جوا کے اڈا سے پولیس 41 موٹرسائیکلں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ،مورو پولیس نے دوران گشت قومی شاہراہ نزد عباسی ہوٹل کے قریب سے ایک منشیات فروشوں ملزم منشیات فروش ایم لائق شیخ کو گرفتار کر لیا اور اس کے قبضہ سے 400گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :