صادق سنجرانی کے انتخاب سے بلوچستان کے لوگوں کا احساس محرومی دورہوگا، صاحبزادہ زبیر

منگل 13 مارچ 2018 22:18

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2018ء) جمعیت علماء پاکستان (نورانی) و ملی یکجہتی کونسل کے صدرڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے صادق سنجرانی کو سینٹ کا چیئرمین اور سلیم مانڈی والا کو ڈپٹی چیئرمین منتخب ہونے پرمبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس انتخاب سے بلوچستان کے لوگوں کا احساس محرومی دورہوگااور اس احساس محرومی کی وجہ سے اس صوبہ میں پاکستان مخالف جو سرگرمیاں جاری ہیں اس کو ختم کرنے میں بھی بڑی مدد ملے گی، ایک بیان میں صاحبزادہ محمد زبیر نے کہا نواز شریف کے خلاف سول عدالتوں کے فیصلے آنے پر نواز شریف نے ان فیصلوں کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان فیصلوں کو نہیں مانتے ہم عوام کے فیصلوں کو مانیں گے اب سینٹ انتخاب کے ذریعے عوام کا فیصلہ بھی ان کے خلاف آگیا ہے اب عوامی فیصلوں کو تسلیم کرلینا چاہئے ویسے بھی سینٹ انتخابات ہارنے کے بعد انکی جماعت کا اب اقتدار میں رہنے کا جواز ختم ہو گیا ہے انکے وزیر اعظم کو فوری مستعفی ہو جانا چاہئے ۔

متعلقہ عنوان :