مریدکے ،کمسن بچی ایمان فاطمہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد پھندہ دیکر قتل کرنے والا ملزم گرفتار،

جرم کا اعتراف کر لیا رائے ونڈ میںسات سالہ معصوم طالبہ سے مبینہ زیادتی کے ملزم قاری غلام مصطفی کو بھی پتوکی سے گرفتار کر لیا گیا

منگل 13 مارچ 2018 22:18

مریدکے ،کمسن بچی ایمان فاطمہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد پھندہ ..
مریدکے /رائے ونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2018ء) مریدکے کی آبادی چوہڑہ میں کمسن بچی ایمان فاطمہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد پھندہ دیکر قتل کرنے والا بائیس سالا ملزم بابر عرف للی کو گرفتار کر لیا گیا جس نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے ،رائے ونڈ میںسات سالہ معصوم طالبہ سے مبینہ زیادتی کے ملزم قاری غلام مصطفی کو بھی پتوکی سے گرفتار کر لیا گیا ۔

۔ڈی پی او شیخوپورہ سرفراز ورک نے کمسن ایمان فاطمہ کی نماز جنازہ میں شرکت کے بعد میڈیا کو بتایا کہ ایمان فاطمہ سو موار کے روز بچوں سے کھیلتے ہوئے شام کے وقت گاوں کے قریب بیریوں پر بیر توڑنے گئی دیگر بچے گھر چلے گئے جبکہ اسی گائوں کے رہائیشی نوجوان بابر نے بچی کو یرغمال بنا لیا اور زیادتی کا نشانہ بناکر قتل کردیا ۔

(جاری ہے)

وقعہ کی تحقیقات کے لئے چار خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں پولیس نے موقع سے ملنے والے شواہد کی روشنی میں گھر گھر تلاشی لی تو بابر مشکوک پایا گیا جس نے دوران پوچھ گچھ اعتراف جرم کرلیا ۔

ملزم بابر نے میڈیا کے سامنے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اب تک دیگر پانچ بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنا چکا ہے ایک مرتبہ پکڑا گیا مگر رشوت دیکر بچ نکلا ۔اس نے اپنے جرم کا اعترا ف کرتے ہوئے کہا کہ اس سے سنگین غلطی ہوئی ہے ۔اس نے زیادتی کے بعد پہلے ہاتھوں سے اس کا گلا دبایا پھراس کی شلوار سے پھندا دیکر مار ڈالا ۔علاوہ ازیں رائے ونڈ پولیس نے سات سالہ معصوم طالبہ سے مبینہ زیادتی کے ملز م قاری غلام مصطفی کوپتوکی سے گرفتار کر لیا۔مقامی مدرسہ کا معلم قاری غلام مصطفی کمسن طالبہ (ن)سے زیادتی کے بعد فرار ہو گیا تھا متاثرہ خاندان نے ملزم کی عدم گرفتاری پر شدید احتجاج کیا جس پر سٹی پولیس نے ملزم قاری غلام مصطفی کو ڈرامائی انداز میں پتوکی سے گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :