چیئرمین گورنر انسپکشن ٹیم سید امتیاز الطاف ( پی ایس پی ۔ بی ایس۔20) کو مستقل بنیادوں پر گریڈ 21میں ترقی

منگل 13 مارچ 2018 22:16

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2018ء) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اسلام آباد کے اعلامیے کے مطابق چیئرمین گورنر انسپکشن ٹیم سید امتیاز الطاف ( پی ایس پی ۔ بی ایس۔20) کو مستقل بنیادوں پر گریڈ 21میں ترقی دے دی گئی ہے۔ترقی ملنے کے بعد سید امتیاز الطاف ( پی ایس پی۔بی ایس۔

(جاری ہے)

21) کی گریڈ 21میں ترقی کو حقیقی شکل دینے کیلئے ان کی خدمات ایک دن کیلئے سنٹرل پولیس آفس پشاور کی صوابدید پر رکھ دی گئی ہے جس کے بعد مذکورہ افسر واپس اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کریں گے۔اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کئے گئے ایک اعلامیے میں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :