بٹگرا م کی ضلعی انتظا میہ نے اسٹا مپ پیپرزکی ای ۔ویریفکیشن کا نظا م را ئج کر دیا

منگل 13 مارچ 2018 22:16

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مارچ2018ء)بٹگرا م کی ضلعی انتظا میہ نے اسٹا مپ پیپرزکی ای ۔ویریفکیشن (کپپیو ٹرائزڈ اجرا ء اور تصدیق ) کا نظا م را ئج کر دیا ہے ۔اس نظا م سے اسٹا مپ پیپرز کی خرید و فرو خت میں بے قا عد گیو ں اور خصو صا پچھلی تا ریخو ں میں اسٹا مپ پیپرز کے اجرا ء اور تصدیق سے عدا لتو ں میں زیر سما عت مقدما ت پر پڑنے وا لے منفی اثرا ت اور دھو کہ دہی وغیرہ کا را ستہ روکا جا سکے گا۔

الیکٹرا نک تصدیق کے نظا م کا آغاز ڈپٹی کمشنر بٹگرا م فر ل ثقلین نے آج اپنے دفتر میں نظا م کے لئے خصوصی طور پر تیا ر کرا ئے گئے سا فٹ وئیر کو فعا ل کر کے کیا ۔ڈپٹی کمشنر بٹگرا م نے ای۔تصدیق کے نظا م کی ضرو رت سے آگا ہ کر تے ہو ئے بتا یا کہ عدا لتو ں میں زیر سما عت بے شما ر مقدما ت کی ایک وجہ پچھلی تا ریخو ں میں جا ری شدہ تحریر شدہ، اور تصدیق شدہ اسٹا مپ پیپرو ں سے پیدا ہو نے وا لی پیچیدگیاں ہیں کیو نکہ اس وقت تک ایسا کو ئی نظا م مو جود نہیں تھا جس سے اسٹا مپ پیپرز کی تا ریخ اور مقا م اجرا ء یا متعلقہ خزانہ دفتر کی تصدیق کی جا سکے ۔

(جاری ہے)

جب کہ ای۔تصدیق کے کمپیو ٹرزئز ڈ نظا م سے شہریوں کو شفا ف طر یقے سے تصدیق کی سہو لت دستیا ب ہو گی اور اس سے دھو کہ دہی اور نا جا ئز بیا نا ت ،معا ہدو ں ،اقرار نا مو ں وغیرہ کا قلع قمع کر نے میں مدد ملے گی۔انہو ں نے بتا یا کہ ای۔نظا م کے تحت خزا نے سے اسٹا مپ فرو ش کو جا ری کئے گئے اسٹا مپ پیپرز کی تفصیل اب الیکٹرا نک نظا م میں مو جود ہو گی جس میں سٹا مپ پیپرز کا سیر یل نمبر اور اسٹا مپ فرو ش کا نا م بھی شا مل ہو گا۔

اسٹا مپ فرو ش فرو خت کئے گئے ہرسٹمپ پیپر کے خریدار اور تا ریخ خریدا ری کے با رے میں تفصیل روزانہ کی بنیا دپر ڈی سی آفس کو فرا ہم کر ے گاجہا ں یہ تفصیل سسٹم میں شا مل کی جا ئے گی۔کو ئی بھی شہری ایسے اسٹا مپ پیپر کی معلو ما ت حا صل کر نے کے لئے اسٹا مپ پیپر کا سیر یل نمبر لکھ کر ایس ایم ایس کر ے گاجس کے جوا ب میں ای۔تصدیق کا نظا م سا ئل کو تما م معلو ما ت فورا فرا ہم کر دے گا۔یہ توقع کی جا ری ہے کہ ای۔تصدیق کے نظا م سے پچھلی تاریخو ں میں اسٹا مپ پیپر فرو خت کر نے کا را ستہ مکمل طور پر بند ہو جا ئے گا۔