Live Updates

عمران خان علیم خان کوجوتا لگنے سے دلبرداشتہ ،پارٹی جھنڈا اورمائیک پھینک دیا

منگل 13 مارچ 2018 22:13

عمران خان علیم خان کوجوتا لگنے سے دلبرداشتہ ،پارٹی جھنڈا اورمائیک ..
گجرات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مارچ2018ء) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، علیم خان کوجوتا لگنے سے دلبرداشتہ ہوگئے، پارٹی جھنڈا اور مائیک پھینک کرچل دئیے۔ میڈیا ررپورٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آج گجرات میں عوامی جلسے سے خطاب کررہے تھے کہ ان کے خطاب کے دوران کسی نے عمران خان پرجوتا پھینک دیا۔ تاہم جوتا عمران خان کے ساتھ کھڑے پی ٹی آئی رہنمائ علیم خان کے سینے پرلگا۔

(جاری ہے)

عمران خان نے جوتا پھینکے جانے پرشدید غم وغصے کا اظہار کیا۔علم خان کے جوتا لگنے پرعمران خان پارٹی جھنڈا اور مائیک پھینک کرچل دیے۔ جبکہ اس کے برعکس علیم خان جوتا لگنے کے بعد بھی مسکراتے رہے۔واضح رہے عمران خان پرآج جوتا پھینکے جانے کا دوسرا واقعہ ہے۔اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی کاقافلہ جب گجرات میں پہنچا توعمران خان پرایک شخص نے جوتا پھینک دیا۔ پی ٹی آئی کارکنان نے متعلقہ شخص کوپکڑ خوب تشدد کانشانہ بنایا۔پکڑے گئے شخص پرعمران خان کی گاڑی پرجوتا پھینکنے کا الزام لگایا گیا۔مبینہ شخص کوپولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :