آئین سے ہٹ کرجوبات ہوتی ہے وہ مارشل لائ ہوتا ہے،جاوید ہاشمی

سپریم کورٹ نے آئین کی بیحرمتی کی ہے،ججوں کینام پاناما پیپرزمیں ہیں مگرکوئی نہیں پوچھتا ن لیگ کی حکومت بلوچستان میں گرادی گئی،خطرناک بحرانوں کاوقت آنیوالا ہے جوتامارسیریزچل پڑی،اب ن لیگ پی ٹی آئی،پی ٹی آئی ن لیگ کوجوتے ما ریگی ، ملتان میں پریس کانفرنس

منگل 13 مارچ 2018 22:13

آئین سے ہٹ کرجوبات ہوتی ہے وہ مارشل لائ  ہوتا ہے،جاوید ہاشمی
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مارچ2018ء) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے آئین کی بے حرمتی کی ہے،جوآئین سے ہٹ کربات ہوتی ہے وہ مارشل لاء ہوتا ہے،ججوں کے نام پاناما پیپرزمیں ہیں مگرکوئی نہیں پوچھتا،ن لیگ کی حکومت بلوچستان میں گرا دی گئی، اب سیاستدانوں کو جوتا مارنے کی سیریزچل پڑی ہے،ن لیگ پی ٹی آئی اورپی ٹی آئی ن لیگ کو جوتے مارے گی،الیکشن لڑوں یا نہ لڑوں ملک بچانے کی جنگ لڑوں گا۔

انہوں نے ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے آئین کی بے حرمتی کی ہے۔ پی سی او کے تحت ججوں نے حلف اٹھائے اورآج بھی عدالتوں میں بیٹھے ہیں۔ ججوں کے نام پاناماپیپرزمیں ہیں مگر کوئی نہیں پوچھتا۔ ملک میں خطرناک بحرانوں کا وقت آنے والا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ن لیگ کی حکومت بلوچستان میں گرا دی گئی انہوں نے محسوس نہیں کیا انہوں نے کہا کہ جو آئین سے ہٹ کر بات ہوتی ہے وہ مارشل لائ ہوتا ہے۔

کیئرٹیکر گورنمنٹ نہ حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہوگی اور نہ ہی اپوزیشن بناپائے گی۔انہوں نے کہا کہ اب جوتے مارنا شروع کر دیئے ہیں یہ سیریز چل پڑی ہے۔ ن لیگ پی ٹی آئی کو اورپی ٹی آئی ن لیگ کو جوتے مارے گی۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ ہمیں مذہبی طور پربھی تقسیم کیا جارہا ہے۔ الیکشن لڑوں یا نہ لڑوں ملک بچانے کی جنگ لڑوں گا۔ احتجاج بڑھتا جارہا ہے کہ جمہوریت کے ساتھ کیا کیا گیا ہی خدا کیلئے پاکستان کی اینٹ سے اینٹ نہ بجانے دیں۔

انہوں نے کہاکہ تین سال قبل سازش کوناکام بنایا تھا۔ اس وقت بھی ایم کیوایم سمیت تمام جماعتوں کواکٹھا کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ اگر تمام جماعتیں اکٹھی ہوجاتیں تو حکومت گرا دی جاتی۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کوحکومت بچانے پرمیرا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔