شہباز شریف کی صورت میں پارٹی کو ایک متحرک صدر ملا ہے جو پارٹی کو مزید مضبوط بنانے ..
تازہ ترین : 1

شہباز شریف کی صورت میں پارٹی کو ایک متحرک صدر ملا ہے جو پارٹی کو مزید مضبوط بنانے میں احسن کردار ادا کریگا،نواب ثناء اللہ زہری

شہباز شریف کی صورت میں پارٹی کو ایک متحرک صدر ملا ہے جو پارٹی کو مزید ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مارچ2018ء) چیف آف جھالا وان سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کو بلا مقابلہ پا کستان مسلم لیگ (ن) کے صدر منتخب ہو نے پر مبارکبا د دیتے ہوئے کہا ہے کہ میاں شہباز شریف کی صورت میں پارٹی کو ایک متحرک صدر ملا ہے جو پارٹی کو مزید مضبوط بنانے میں احسن کردار ادا کریں گے انہوں نے کہا کہ میاںشہبازشریف نے پنجاب میں گزشتہ 10برس کے دوران جو شاندار کام کئے ہیں پاکستان کی 70سالہ تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی-جتنی ترقی پنجاب میں ہوئی ہے وہ بے مثال ہے امید ہے کہ آئندہ عوام نے ہمیں منتخب کر کے اگر حکومت کا موقع دیا تو میاں نواز شریف کی سرپرستی اور میاں شہباز شریف کی صدارت میں سندھ، بلوچستان ، خیبر پختونخواء میں بھی ایسی ہی ترقی نظر آئے گی ۔

انہوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف کی پارٹی کو فعال متحرک اور کامیاب بنا نے کیلئے بھی گراں قدر خدمات ہیں اور پارٹی کا ہر کارکن انکی شخصیت سے متاثر ہو کر ملک و قوم کی ترقی کیلئے ایسے ہی کردار ادا کرنا چاہتا ہے جیسے میاں شہباز شریف نے کیا ہے، انہوں نے کہا کہ اگرچہ میاں نواز شریف کی جگہ لینے کا کوئی شخص تصور بھی نہیں کر سکتا مگر امید ہے کہ میا ں شہباز شریف بھی پارٹی کو اسی طرح چلائیں گے جیسے سابق وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے چلایا ہے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/03/2018 - 22:07:36

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :