فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی رکنیت بحال کردی

منگل 13 مارچ 2018 22:07

فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی رکنیت بحال کردی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2018ء) فیڈریشن انٹرنیشنل فٹبال ایسوسی ایشن ( فیفا) نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی رکنیت بحال کردی ،قومی ٹیم اب فٹبال کے انٹرنیشنل ٹورنامنٹ بھی کھیل سکے گی ۔

(جاری ہے)

فیفا نے سیاسی مداخلت پر پاکستان کی بین الاقوامی رکنیت معطل کی تھی ۔لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے فیصل صالح حیات کی بحالی پر فیفا نے معطلی ختم کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :