سینٹ الیکشن میں مسلم لیگ ن کی ہار نہیں بلکہ جیت ہوئی ہے، شیخ آفتاب احمد
تازہ ترین : 1

سینٹ الیکشن میں مسلم لیگ ن کی ہار نہیں بلکہ جیت ہوئی ہے، شیخ آفتاب احمد

سینٹ الیکشن میں مسلم لیگ ن کی ہار نہیں بلکہ جیت ہوئی ہے، شیخ آفتاب ..
حضرو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مارچ2018ء) وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ نیازی اور زرداری کی مفاد پرستی کو قوم جان چکی ہے سینٹ الیکشن میں مسلم لیگ ن کی ہار نہیں بلکہ جیت ہوئی ہے کل تک ایک دوسرے کو چور ڈاکو کہنے والے قوم کے مخلص نہیں ہو سکتے۔ آنے والے انتخابات میں عوام اپنے حقوق کیلئے ریفرنڈم کرواکے محمد نواز شریف کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا حساب لیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈاکٹر محمد اشرف بٹ،خاور سیٹھ ،رفیق بھولا،حاجی احسان خان،سعید الرحمان،طلال بٹ،حاجی ابرار بھی موجود تھے شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ محمد نواز شریف کا 2013سے ہی راستہ روکنے کی کوشش جاری تھی گزشتہ روز سینٹ کے الیکشن میں جو ہوا پاکستان کی باشعور قوم اچھی طرح جانتی ہے

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/03/2018 - 21:40:53

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :