ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر جواد ظریف کی ذاتی دلچسپی کی وجہ سے پاکستان ایران تجارت میں اضافہ ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ
ایران کا قومی ترانہ فارسی میں سن کر مجھے ایران اور سندھ کے قدیم تعلقات یاد آگئے ہیں، ایک دور میں سندھ میں فارسی زبان پڑھائی جاتی تھی، مرادعلی شاہ
منگل 13 مارچ 2018 21:32
(جاری ہے)
وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ایران پاکستان بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں سرمایہ کاری کے بڑے مواقع موجود ہیں ، تھر میں کول انرجی اور ٹھٹھہ ، جام شورو اورسکھر میں ری نیو ایبل انرجی میں سرمایہ کاری کی جاسکتی ہی:انہوں نے کہا کہ اعلی سطح کا وفد پاکستان اور سندھ لانے پر وزیر خارجہ جواد ظریف کا شکر گزار ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران میں بہت سی چیزیں یکساں ہیں پاکستان کا قومی ترانہ بھی فارسی میں ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں پہلے فارسی بھی پڑھائی جاتی تھی لیکن بدقسمتی سے اب انگریزی میں بات کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن پر پیش رفت نہ ہونا بدقسمتی ہے سندھ میں کوئلے کے وسیع ذخائر ہیں تھر میں کوئلے کی کان کنی 60 فیصد مکمل ہوچکی آیندہ سال مارچ اپریل تک تھر سے 660 میگا واٹ بجلی کی پیداوار شروع ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ایران کو کوئلے سے بجلی کے منصوبوں سمیت متبادل توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ایرانی کمپنیاں کراچی اور سندھ کے انفرااسٹرکچر میں بھی موجود امکانات سے فائدہ اٹھاسکتی ہیں ایرانی کمپنیاں سندھ حکومت کے ساتھ مل کر سڑکوں اور پلوں کی تعمیر میں سرمایہ کاری کریں۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان کی امریکا سے درآمدات پرانحصار میں بڑی کمی
-
پاکستان اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے، امریکا
-
بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے واپس کرایا، فیصل واوڈا
-
غزہ سیز فائر مذاکرات، مصری وفد اسرائیل میں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
ملٹی سیکٹورل سموگ ایکشن پلان پر آئندہ ہفتے سے عملدرآمد شروع ہوجائے گا
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.