پُرامید ہیں پنجاب کا دستہ بین الصوبائی گیمز میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گا ‘جہانگیر خانزادہ

ہمارے کھلاڑی اعزاز کا دفاع کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، سپورٹس بورڈ پنجاب کھلاڑیوں کو تربیتی کیمپ میں بہترین سہولتیں فراہم کررہا ہے صوبائی وزیر کھیل کی سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام جمنیزیم ہال میں جاری ووشو، والی بال اورکراٹے کے تربیتی کیمپ کے معائنہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو

منگل 13 مارچ 2018 21:21

پُرامید ہیں پنجاب کا دستہ بین الصوبائی گیمز میں اپنے اعزاز کا دفاع ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2018ء) صوبائی وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ نے کہا ہے کہ کھلاڑی محنت سے تیاری کررہے ہیں ہم پُرامید ہیں کہ پنجاب کا دستہ چوتھی بین الصوبائی گیمز میں اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کرے گا ، سپورٹس بورڈ پنجاب کھلاڑیوں کو تربیتی کیمپ میں بہترین سہولتیں فراہم کررہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کے جمنیزیم ہال میں گیمز کی تیاری کے لئے سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام جاری تربیتی کیمپ کے معائنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

صوبائی وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ نے والی بال، کراٹے اور ووشو کے کیمپ کا تفصیلی معائنہ کیا اور کھلاڑیوں سے سہولتوں کی فراہمی سے متعلق استفسار کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹر حفیظ بھٹی بھی موجود تھے، صوبائی وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ نے مزید کہا کہ کھلاڑی کوچز اور ٹرینرز کی نگرانی میں سخت محنت کررہے ہیں، پنجاب کا 325کھلاڑیوں پر مشتمل دستہ 28گیمز میں حصہ لے گا، ہم بین الصوبائی گیمز کے دفاعی چیمپئن ہیں اور ہمارے کھلاڑی اپنے اعزاز کا دفاع کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، انہوں نے کہا کہ بین الصوبائی گیمز کھلاڑیوں کیلئے صلاحیتوں کے اظہار کے لئے بہترین موقع ہے، کھلاڑیوں کو رہائش، کھانے کے علاوہ دوسری سہولتیں بھی بہترین فراہم کی گئی ہیں اب کھلاڑیوں کا فرض ہے کہ وہ محنت کریں اور بین الصوبائی گیمز میں زیادہ سے زیادہ میڈلز جیتیں۔

متعلقہ عنوان :