کوئی بھی محمد نواز شریف کو ملکی سیاست سے نہیں نکال سکتا،مشاہداللہ خان

مریم نواز نے راولپنڈی میں بڑا اور مثالی جلسہ کیا، حکومت متحرک قیادت کے تحت ملکی تری وخوشحالی کیلئے کام جاری رکھے گی، انٹرویو

منگل 13 مارچ 2018 21:16

کوئی بھی محمد نواز شریف کو ملکی سیاست سے نہیں نکال سکتا،مشاہداللہ خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2018ء) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہداللہ خان نے کہا ہے کہ کوئی بھی سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کو ملکی سیاست سے نہیں نکال سکتا۔ مریم نواز نے راولپنڈی میں بڑا اور مثالی جلسہ کیا، حکومت متحرک قیادت کے تحت ملکی تری وخوشحالی کیلئے کام جاری رکھے گی۔

(جاری ہے)

اکی انٹرویو میں وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف آج بھی ملک کے مقبول ترین سیاسی رہنما ہیں جو عوام کے دلوں میں رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی انہیں ملکی سیاست سے نہیں نکال سکتا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت اپنی متحرک قیادت کے تحت ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے راوالپنڈی میں ایک بڑا اور مثالی جلسہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :