ایک ہی ماہ میں اسلام آباد میں آن لائن ٹیکسی کریم کا دوسرا ڈرائیور قتل

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 13 مارچ 2018 19:57

ایک ہی ماہ میں اسلام آباد میں آن لائن ٹیکسی کریم کا دوسرا ڈرائیور قتل
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13مارچ 2018ء) :ایک ہی ماہ میں اسلام آباد میں آن لائن ٹیکسی کریم کا دوسرا ڈرائیور قتل ہو گیا۔گزشتہ شب لاپتہ ہونے والے کریم ڈرائیور سجاول امیر کی گولیوں سے چھلنی لاش اسلام آباد کے نواحی علاقے سے مل گئی۔تفصیلات کے مطابق جڑواں شہروں میں ایک ہی ماہ میں آن لائن ٹیکسی کریم کا دوسرا ڈرائیور قتل ہو گیا۔

(جاری ہے)

سجاول امیر نامی ڈرائیور نے آخری سواری گزشتہ شب 10 بجے مسریال روڈ کے علاقے سے اٹھائی تھی اور منگل کی صبح لکھو کے علاقے سے اس کی گولیوں سے چھلنی لاش ملی۔

پولیس کے مطابق سجاول کو پانچ گولیاں لگیں جبکہ مقتول کی گاڑی بھی موقع واردات سے مل گئی ہے۔ ابتدائی طور پر اسے ڈکیتی پر مزاحمت کا واقعہ سمجھا جارہا تھا تاہم پولیس نے اس واردات کو مختلف پہلوؤں سے دیکھنے کا آغاز کردیا ہے۔یاد رہے کہ خیال رہے کہ 22 فروری کو اسلام آباد میں ہی آن لائن ٹیکسی کے 26 سالہ ڈرائیور جنید مصطفیٰ کو بھی قتل کیا گیا تھا۔
ایک ہی ماہ میں اسلام آباد میں آن لائن ٹیکسی کریم کا دوسرا ڈرائیور قتل