دوسرے انٹر کلب ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپئن کے فائنل میچ کا انعقاد

منگل 13 مارچ 2018 21:16

دوسرے انٹر کلب ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپئن کے فائنل میچ کا انعقاد
حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن حیدرآباد کے زیر اہتمام نیاز اسٹیڈیم حیدرآباد میں کھیلے گئے دوسرے انٹر کلب ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپئن کے فائنل میچ میں میر محمود کلب نے غوری اسپورٹس کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 40اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز بنائے فیصل خان 68، شعیب 46اور محیب علی 30رنز بناکر نمایا رہے۔

غوری اسپورٹس کلب کے آل رائونڈر اسد ملک اور میڈیم پیسر نعمان اکبر نے بالترتیب 43اور62رنز دیکر 3,3وکٹیں حاصل کیں۔ جوابی بیٹنگ کرتے ہوئے غوری کلب کے بیٹسمینوں نے مطلوبہ ہدف دلچسپ مقابلے کے بعد 9وکٹوں کے نقصان پر 38اوورز میں حاصل کرلیا اسد ملک 60 ، عبدالرافع 45اور محمد اویس 30رنز بناکر نمایا رہے ۔ میر محمو د کلب کے فیصل خان 49رنز دیکر 4جبکہ لیگ اسپنر محسن خان اور محمد احمد نے بالترتیب 31اور 25رنز دیکر 3، ایک کھلاڑی کو پویلین کا راستہ دکھایا ۔

(جاری ہے)

غوری کلب نے ایک وکٹ سے کامیابی حاصل کرکے دوسری انٹر کلب ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپئن شپ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ فائنل میچ کے امپائر کمال الدین ، فرقان عظیم ، اسکورر مرزا انجم بیگ تھے۔ فائنل کے موقع پر DCAحیدرآباد کے صدر شکیل احمد قریشی ، خازن عابد علی ، ایاز علی راجپر ایڈووکیٹ، نیاز محمد قریشی ، احمد علی جعفری ، عبدالرئوف اور شکیل قائم خانی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ /م ش ش

متعلقہ عنوان :