جامعہ سندھ جامشورو کا اعلامیہ

منگل 13 مارچ 2018 21:12

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) جامعہ سندھ جامشورو کے ناظم امتحانات (سیمسٹر) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق جامعہ سے ملحقہ خانگی کالجز اور انسٹیٹیوٹس میں ایم بی اے (ایوننگ) کے آخری سیمسٹر اور ایم بی اے (پاس) اولڈ اسکیم 2017-18 کے فیلوور امیدواروں جن کے امتحانات مارچ میں ہونے ہیںانہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی انٹرنشپ اور زبانی امتحان کی فی مبلغ 800 روپے 30 مارچ تک اپنے کالج یا انسٹیٹیوٹ کے معرفت جمع کروائیں، جبکہ کالجز اور انسٹیٹیوٹس کے پرنسپلز اور ڈائریکٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جمع شدہ فی کے چالان امیدواروں کی حتمی فہرست کے ساتھ کنٹرولر آفس میں جمع کروائیں۔

متعلقہ عنوان :