جامعہ سندھ جامشورو اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج کراچی کے مابین یادداشت پر دستخط

منگل 13 مارچ 2018 21:12

جامعہ سندھ جامشورو اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج کراچی کے مابین یادداشت ..
حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) جامعہ سندھ جامشورو کے انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج کراچی کے مابین ایک یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں اس ضمن میں شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت اور ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کراچی مسٹر یوہانگ، ڈین فیکلٹی آف کامرس اینڈ بزنس ایڈمنسٹریشن پروفیسر ڈاکٹر منیرالدین سومرو اور ڈائریکٹر آئی بی ای، جامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر امام الدین کھوسو نے ایم او یو پر دستخط کیے۔

(جاری ہے)

اس ایم او یو کے تحت جامعہ سندھ کے طلباء و طالبات کو اسٹاک ایکسچینج کے حوالے سے شارٹ کورسز اور ٹریننگ وغیرہ کرائی جائے گی اور تربیت کے حوالے سے ورکشاپ بھی منعقد کیے جائیں گے۔