کل کسی آئینی ادارے کے فرد کوبھی جوتا پڑ سکتا ہے،طلال چوہدری

جوتے پھینکنےکی روایت غلط ہے،مذمت کرتا ہوں،اس کیخلاف قانون سازی کی جانی چاہیے۔وزیرمملکت برائے داخلہ کاردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 13 مارچ 2018 19:21

کل کسی آئینی ادارے کے فرد کوبھی جوتا پڑ سکتا ہے،طلال چوہدری
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 مارچ 2018ء) :وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے خبردار کیا ہے کہ آج سیاستدانوں کوجوتے پڑ رہے ہیں، کل کسی آئینی ادارے کے فردکوبھی جوتا پڑ سکتا ہے،جوتے پھینکنے اور مارنے کی غلط روایت ہے اس کی مذمت کرتا ہوں،اس کے خلاف قانون سازی کی جانی چاہیے۔انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پرجوتا پھینکے جانے کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آج سیاستدانوں کوجوتے پڑ رہے ہیں۔

کل کسی آئینی ادارے کے فرد کوبھی جوتا پڑ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آئینی اداروں کے افراد کیخلاف بھی ایسا احتجاج ہوا توکیا ہوگا؟ انہوں نے کہاکہ جوتے پھینکنے اور مارنے کی غلط روایت ہے اس کی مذمت کرتا ہوں۔ طلال چوہدری نے کہا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے قانون سازی کی جانی چاہیے۔ سیاسی جماعتوں کوایسے لوگوں کیخلاف اکٹھا ہونا چاہیے۔دوسری جانب وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے آئینی ادارے کے سربراہ کوجوتا پڑنے کے بیان دینے کی تردیدکرتے ہوئے نجی ٹی وی چینل سے غلط بیان چلانے پرآن ایئرمعذرت کامطالبہ کردیا۔انہوں نے کہاکہ میں نے اپنے بیان میں سربراہ کا لفظ نہیں بلکہ فرد کا لفظ استعمال کیا تھا۔ جس پرنجی ٹی وی کی نیوز اینکرنے معذرت بھی کی۔

متعلقہ عنوان :