فاطمہ جناح وویمن یونیورسٹی میں سالانہ کتاب میلے کا آغاز کر دیا گیا

منگل 13 مارچ 2018 21:04

راولپنڈی13۔مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) فاطمہ جناح وویمن یونیورسٹی میںتین روزہ سالانہ کتب میلے کا افتتاح وائس چانسلرفاطمہ جناح وویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ امین قادر نے کیا۔اس موقع پرانہوں نے کتاب میلے میں مختلف پبلشرز کی طر ف سے لگائے گئے، سٹالز کا دورہ کیااور کتابوں میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ وائس چانسلر نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ کتاب میلہ ایک قابل ذکر سر گرمی ہے خاص طور پراعلی تعلیم کو فروغ دینے اورکتابیں پڑ ھنے کے روحجان کو بڑھناکیلئے کیوں کہ ہماری آج کی نسل سوشل میڈیا میں مصروف ہے وقت کے بدلتے ہوئے تقاضوں اورسو شل میڈیا کے استعمال کے سا تھ ساتھ ہماری نوجوان نسل میں مطالعہ کی عادت پیدا کر نا بہت ضروری ہے کیوں کہ کتاب حقیقی معنوں میں انسان دوست ہے اور ہم نے کتاب کے سا تھ اس تعلق کوقائم رکھنا ہے بلکہ مضبوط کر نا ہے۔

(جاری ہے)

مزید کہا کہ یونیورسٹی میںکتاب میلے کا انعقاد بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔انہوں نے فکلیٹی ممبران اور طالبات سے کہا کہ وہ اس کتاب میلے کو ضرور وزٹ کر یں اور اپنے مضمون کی کتابیں لا ئبریری کے لئے تجویز کریں ۔تین روز (۲۱ سے ۴۱ مارچ ) تک جاری رہنے والے اس کتاب میلے میں ۵۱ سے زائدسٹال لگائے گئے ۔جس میں سائنس ، آرٹس،بزنس، انگلش، اسلامک لٹریچر ، کمپیوٹر سا ئنس، اردو ناول،انجینئرنگ شامل تھے جوکہ فکیلٹی ممبران اور طالبات کو ڈسکاونٹ پر فراہم کی جا ئیں گی۔