دالبندین،میر صادق سنجرانی کی چیئرمین سینٹ اور ڈپٹی سینٹ سلیم مانڈی ولا کی کامیابی کی خوشی میں ضلعی سکرٹریٹ سے ریلی نگالی گئی

منگل 13 مارچ 2018 21:04

دالبندین،میر صادق سنجرانی کی چیئرمین سینٹ اور ڈپٹی سینٹ سلیم مانڈی ..
دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام میر صادق سنجرانی کی چیئرمین سینٹ اور ڈپٹی سینٹ سلیم مانڈی ولا کی کامیابی کی خوشی میں ضلعی سکرٹریٹ سے ایک ریلی نگالی گئی بلوچی ڈھول چھاپ کے ساتھ مٹھائی تقسیم کی گئے پی پی پی کے کارکن ایک دوسرے کو مٹھائی کھلائی اور خوشی کا اظہار کیا اسموقع پر پیپلز پارٹی کے ضلعی صدرمیرحبیب دہانی جنرل سیکٹریری کامریڈ محمدنبی بلوچ پیپلز یوتھ کے سابق صدر میراحمد محمد حسنی پی ایس ایف کے صدر سنگت ثناء بلوچ اور اسمعیل ساگر نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے سینٹ الیکشن میں تاریخی فتح حاصل کرتے ہوئے واضح کردیا کہ ملک کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی پاکستان پیپلز پارٹی ہی ہے سینٹ الیکشن میں کامیابی کے بعد واضح ہوا کہ پی پی پی آئندہ عام انتخابات میں کامیابی کیلئے تیار ہے انہوں نے کہا کہ پی پی پی کارکنوں کی پارٹی ہے جو ملک میں غربت کے خاتمے اور جمہوریت کی مضبوطی کیلئے پارلیمنٹ سمیت ہر پلیٹ فارم پر لڑ رہی ہی ملک کو کرپشن کی دلدل سے نکالنے اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے عوام پیپلز پارٹی کو ایک دفعہ پھر اقتدار میں دیکھنا چاہتا ہے پارٹی قائدبلاول بھٹو زدراری اور آصف علی زرداری کی شعوری سیاسی جدوجہد کے باعث ملک بھر میں عوام جوق در جوق پارٹی میں شامل ہورہی ہے انہوں نے کہا کہ سینٹ میں کامیابی کے بعد عام انتخابات میں کامیابی کیلئے پر امید ہے انشاء اللہ آئندہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی سب سے بڑی پارٹی کے طور پر اُبرے گی انہوں نے کہا ہمیں اس بات کا فخر ہے کہ ہمارے ہی علاقے سے سینٹ کا چئیرمین منتخب کرکے کارکنوں کے دل جیت لیں۔

متعلقہ عنوان :