جیمز اینڈرسن نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے انگلش ٹیم کے نائب کپتان برقرار

منگل 13 مارچ 2018 20:57

جیمز اینڈرسن نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے انگلش ٹیم کے نائب ..
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) انگلش ٹیم کے سٹار آل رائونڈر بین سٹوکس کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے باوجود فاسٹ بائولر جیمز اینڈرسن آئندہ ہفتے نیوزی لینڈ کے خلاف شیڈول ٹیسٹ سیریز میں ٹیم کے نائب کپتان برقرار رہیں گے۔

(جاری ہے)

گزشتہ برس ستمبر میں برسٹول نائٹ کلب کے باہر جھگڑے میں ملوث ہونے کی وجہ سے انگلینڈ نے بین سٹوکس کو نہ صرف نائب کپتانی سے ہٹایا تھا بلکہ انہیں معطل بھی کیا تھا، سٹوکس نے نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلی گئی ون ڈے سیریز میں دوبارہ واپسی کی تھی جس کے بعد بحث چھڑ گئی تھی کہ ٹیسٹ ٹیم میں جوروٹ کا معاون کون ہو گا لیکن انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے اینڈرسن کو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹیم کا نائب کپتان برقرار رکھ کر قیاس آرائیوں کو ختم کر دیا، اس بات کا بھی امکان ہے کہ سٹوکس کے کورٹ کیس کے ختم ہونے تک اینڈرسن بطور نائب کپتان ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ نے گزشتہ برس آسٹریلیا کے خلاف کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز میں اینڈرسن کو ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا تھا۔