پال فربریس نے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم ہیڈ کوچ بننے کی پیشکش ٹھکرا دی

منگل 13 مارچ 2018 20:57

پال فربریس نے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم ہیڈ کوچ بننے کی پیشکش ٹھکرا دی
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) انگلش ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ پال فربری نے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا ہیڈکوچ بننے کی پیشکش ٹھکرا دی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے فربریس کو قومی مینز ٹیم کی کوچنگ کی پیشکش کی تھی اور اس سلسلے میں گزشتہ ہفتے دونوں فریقین کے درمیان معاملات بھی طے پا گئے تھے لیکن بی سی بی نے جب انہیں کنٹریکٹ بھیجا تو انہوں نے معاہدے سے انکار کر دیا، بی سی بی کے صدر نظم الحسن نے بھی 7 مارچ کو اپنے بیان میں کہا تھا کہ ٹیم کے نئے ہیڈکوچ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور توقع ہے کہ وہ اپریل میں ٹیم کو جوائن کریں گے تاہم دو روز قبل انہوں نے مختلف بیان دیا اور کہا کہ سری لنکا میں جاری سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز کے بعد بورڈ کوچ کیلئے مزید امیدواروں سے انٹرویوز لے گا، ہم نے دو تین امیدواروں کو انٹرویوز کیلئے مدعو کیا ہے اور ہمیں پوری امید ہے کہ اسی مہینے ہم نئے کوچ کی تقرری کر لیں گے۔

متعلقہ عنوان :