انڈر23 خیبرپختونخوا گیمزبنوں ریجن خواتین انٹر ڈسٹرکٹ مقابلے بنوں نے اوور آل ٹرافی جیت لی

منگل 13 مارچ 2018 20:51

انڈر23 خیبرپختونخوا گیمزبنوں ریجن خواتین انٹر ڈسٹرکٹ مقابلے بنوں نے ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2018ء) ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام انڈر23خیبر پختونخوا گیمز کے سلسلے میں خواتین کے انٹر ڈسٹرکٹ مقابلے بنو ں ریجن میں پروقار ورنگارنگ تقریب میں اختتام پذیر ہوگئے ‘مقابلوں میںمیں لکی مروت اور بنوں ڈسٹرکٹ کی چارسو سے زائدخواتین کھلاڑیوں نے تیرہ مختلف گیمز میں شرکت کی ‘ اختتامی تقریب کے موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس رشیدہ غزنوی مہمان خصوصی تھیں جنہوں نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کئے ‘ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر و سابق انٹر نیشنل ایتھلیٹ امیر زاہد شاہ ،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرشفقت الله، ایڈمن آفیسر جعفرشاہ ،آرگنائزنگ سیکرٹری حامدعلی سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں‘بنوں نے آٹھ گولڈ ‘پانچ سلور میڈلز اور 115 پوائنٹس کیساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی ‘لکی مروت نے پانچ گولڈ‘آٹھ سلور میڈلز اور 106 پوائنٹس کیساتھ دوسری پوزیشن اپنے نام کی‘بنوں سپورٹس کمپلیکس میں ہونیوالے مقابلوں میں بنوں نے کرکٹ ‘نیٹ بال ‘باسکٹ بال ‘بیس بال ‘بیڈمنٹن ‘ٹیبل ٹینس ‘سکواش اور رسہ کشی کے مقابلوں میں گولڈ جبکہ ہاکی ‘ایتھلیٹکس ‘والی بال ‘جوڈو اور ہینڈ بال کے مقابلوں میں سلور میڈل اپنے نام کیا ‘لکی مروت نے ہاکی ‘ایتھلیٹکس ‘والی بال ‘جوڈو اور ہینڈ بال میں گولڈ جبکہ کرکٹ ‘نیٹ بال ‘باسکٹ بال ‘بیس بال‘بیڈمنٹن ‘ٹیبل ٹینس ‘سکواش اور رسہ کشی میں سلور میڈل جیتا‘100 میٹر ریس میں مریم نے گولڈ‘آمنہ خان نے سلور اور مسکان نے برانز میڈل حاصل کیا ‘200 میٹر ریس میں لکی مروت کی انجمن نے گولڈاور مریم نے سلور میڈل اپنے نام کیا ‘400 میٹر ریس میں لکی مروت کی مریم نے گولڈ‘آمنہ نے سلور جبکہ بنوں کی مسکان نے برانز میڈل جیتا‘شاٹ پٹ کے مقابلوں میں نائلہ جاوید نے گولڈ‘بنوں کی سعیدہ نے سلور اور عائشہ نے برانز میڈل اپنے نام کیا‘جیولن تھرو کے مقابلوں میں لکی مروت کی مزدلفہ نے گولڈ‘بنوں کی سعیدہ نے سلور جبکہ لکی مروت کی نائلہ جاوید نے برانز میڈل جیتا‘لانگ جمپ کے مقابلوں میں بنوں کی آمنہ خان نے گولڈ ‘انیلہ نے سلور اور اقراء بی بی نے برانز میڈل جیتا‘جوڈو کے مقابلوں میں لکی مروت نے کلین سویپ کرتے ہوئے تمام آٹھ کیٹیگریز میں گولڈ میڈل جیتے اور چالیس پوائنٹس کیساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی‘بنوں نے چوبیس پوائنٹس حاصل کی جس میں آٹھ سلور میڈل شامل ہیں ‘ہاکی کے مقابلوں میں لکی مروت نے بنوں کو پنلٹی سٹروکس پر شکست دی جبکہ کرکٹ میں بنوں نے لکی مروت کو آٹھ وکٹوں سے ہرایا ‘ڈائریکٹر سپورٹس ویمنز رشیدہ غزنوی نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :