ڈائمنڈ پینٹس نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ برائے قائداعظم گولڈ کپ 2018 ،تین دلچسپ میچز کھیلے گئے

ڈائمنڈ پینٹس نے آرمی کو 8-6سے،باڑیز نے ریجاس ایسز/پی اے ایف کو 12-4 سے،ماسٹر پینٹس /رضویز نے نیوایج/بی بی جے پائپس کو 8-4 سے ہرا دیا

منگل 13 مارچ 2018 20:51

ڈائمنڈ پینٹس نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ برائے قائداعظم گولڈ کپ 2018 ،تین ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2018ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام ڈائمنڈ پینٹس نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ برائے قائداعظم گولڈ کپ 2018 کے آٹھویں روز تین دلچسپ میچز کھیلے گئے۔ پہلے میچ میں ڈائمنڈ پینٹس نے آرمی کو 8-6 سے،باڑیز نے ریجاس ایسز/پی اے ایف کو 12-4 سے،ماسٹر پینٹس /رضویز نے نیوایج/بی بی جے پائپس کو 8-4 سے ہرا دیا۔تفصیلات کے مطابق ڈائمنڈ پینٹس نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ برائے قائداعظم گولڈ کپ 2018 میں دلچسپ میچز جاری ہیں۔

اس موقع پر تماشائیوں کی ایک بڑی تعداد گرانڈ میں موجود تھی۔ اس موقع پر لاہور پولو کلب کے صدر عرفان علی حیدر، ایگزیکٹو کمیٹی ممبرز، سیکرٹری کرنل (ر) شعیب آفتاب، ڈائمنڈ پینٹس کے سی ای او میر شعیب احمد، ڈائریکٹر میر حذیفہ احمد اور دیگر بھی شامل تھے۔

(جاری ہے)

پہلے میچ میں ڈائمنڈ پینٹس نے آرمی کو 8-6 سے ہرایا۔ ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے ماکس اریا نے تین، ممتاز عباس نیازی اور میر حذیفہ احمدنے دو دو جبکہ سلیسٹینو نے ایک گول سکور کیا۔

آرمی کی طرف سے اگناسیو نیگری نے تین، میجر عمر منہاس نے دو جبکہ مائیگل لوئیس دگن نے ایک گول سکور کیا۔ دوسے میچ میں باڑیز نے یکطرفہ مقابلے کے بعد ریجاس ایسز/پی اے ایف کو 12-4 سے ہرا دیا۔ باڑیز کی طرف سے ٹی ٹو رئیوئز نے چھ، رومیرو زیولٹا، بلال حئی اور نفیس باڑی نے دو دو گول سکور کیے۔ ریجاس ایسز/پی اے ایف کی طرف سے خوان کروز اریا نے دو، ڈیگو اریا اور فیصل شہزاد نے ایک ایک گول سکور کیا۔

تیسرے میچ میں ماسٹر پینٹس /رضویز نے نیوایج / بی بی جے پائپس کو 8-4 سے ہرا دیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ میچ ہوا۔ ماسٹر پینٹس /رضویز کی طرف سے خوان کروز لوساڈا نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے چھ گول سکور کیے جبکہ حمزہ مواز خان نے دو گول سکور کیے۔ نیوایج/بی بی جے پائپس کی طرف سے سلواڈور الاوا نے تین جبکہ احمد زبیر بٹ نے ایک گول سکور کیا۔ آج بروز بدھ تین اہم میچز کھیلے جائیں گے۔دوپہر ایک بجے ماسٹر پینٹس /رضویز کا مقابلہ ریجاس ایسز/پی اے ایف سے دوپہر سوا دو بجے باڑیز کا مقابلہ ڈائمنڈ پینٹس سے جبکہ ساڑھے تین بجے ماسٹر پینٹس بلیک کا مقابلہ آرمی سے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :